جی بی اے 2 پولنگ اسٹیشن نمبر 403 پر لیگی کارکنان اور جیالوں میں جھگڑا 

کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی بھی ہوئی جس سے انتخابی ماحول کشیدہ ہوگیا

جی بی اے 2 کے پولنگ اسٹیشن نمبر403 پر لیگی کارکنان اور جیالے آپس میں لڑ پڑے۔

ن لیگی امیدوار حافظ حفیظ الرحمن کے پولنگ اسٹیشن کے دورے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔ حافظ حفیظ الرحمٰن کے پولنگ اسٹیشن کے اندر جانے پر پیپلز پارٹی کارکنوں نے اعتراض کیا جس پر  ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کارکنان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

کارکنوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی بھی ہوئی جس سے انتخابی ماحول کشیدہ ہوگیا۔

واقعے کے وقت نگران وزیر داخلہ ساجد بیگ بھی پولنگ اسٹیشن پر موجود تھے، پولیس کی جانب سے صورتحال کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Load Next Story