رکن قومی اسمبلی اظہر خان لغاری کے بیٹے اور مسلم لیگ ن سوشل میڈیا کے سربراہ صفدر لغاری انتقال کرگئے

وزیراعظم نے رکن قومی اسمبلی کے بیٹے اور مسلم لیگ ن سوشل میڈیا کے سربراہ صفدر لغاری کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا

 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رکن قومی اسمبلی سردار اظہر خان لغاری کے بیٹے اور پاکستان مسلم لیگ ن سوشل میڈیا کے سربراہ صفدر لغاری کے انتقال پر سردار اظہر لغاری کو ٹیلی فون اور اظہار تعزیت کیاہے ۔

وزیراعظم نے مرحوم کی بلندی ء درجات اوراہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعاء کی۔محمد شہبازشریف نے مرحوم صفدر لغاری کے چچا سابق رکن قومی اسمبلی ارشد لغاری سے بھی اظہار تعزیت کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے لئے مرحوم صفدر لغاری کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) سوشل میڈیا کے ہیڈ صفدر خان لغاری کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔

مرحوم صفدر خان لغاری رکن قومی اسمبلی محمد اظہر خان لغاری کے صاحبزادے اور سابق رکن قومی اسمبلی ارشد خان لغاری کے بھتیجے تھے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے ہمراہ وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ صفدر لغاری نہایت نرم گفتار، عاجز مزاج اور مسلم لیگ (ن) کے مخلص کارکن تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا دنیا سے چلے جانا بڑا نقصان ہے۔وہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین

Load Next Story