آزاد کشمیر پولیس نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل کردیا

تلاشی کے دوران ایک سب مشین گن، ایک بارہ بور رائفل اور ایک پستول برآمد، عوام کی بڑی تعداد جمع، کوئی احتجاج نہ ہوا

مظفرآباد:

آزاد کشمیر پولیس نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا مرکزی دفتر سیل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر حکومت کی طرف سے ایکشن کمیٹی کے روپ میں انتشاری ٹولے کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، ضلع انتظامیہ اور پولیس نے کالعدم انتشاری کمیٹی جے اے اے سی کے مظفر آباد میں واقع مرکزی دفتر کو ریاست مخالف سرگرمیوں پر سیل کردیا۔

پولیس کی طرف سے تلاشی کے دوران ایک سب مشین گن، ایک بارہ بور رائفل اور ایک پستول برآمد ہوا، چھاپے کے دوران مرکزی دفتر کے باہر عوام کی بڑی تعداد میں موجودگی کے باوجود کوئی احتجاج یا نعرہ بازی دیکھنے میں نہیں آئی۔

Load Next Story