ایران کا لبنان پر حملوں پر سخت ردعمل، قالیباف کی خطے میں امریکی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
فوٹو: فائل
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے لبنان کی اسرائیلی حملوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے امریکا اور اسرائیل کو مشرق وسطیٰ میں بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق محمد باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا کا ایران کا محاصرہ اور لبنان پر حملوں کے لیے اسرائیل کو اجازت دینے کی وجہ سے مشرق وسطیٰ میں امریکی بیسز اور اسرائیلی اثاثوں کو نشانہ بنانا قانونی اہداف ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ نہ تو جنگ بندی پر عمل درآمد کر رہے ہیں اور نہ ہی مذاکرات پر اور بحری ناکہ بندی کیے ہوئے ہیں، اسی طرح لبنان کے حوالے سےمعاہدوں کی خلاف ورزی بھی کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ صرف طاقت کی زبان سمجھتے ہیں، ایرانی قوم کے خلاف بحری ناکہ بندی اور آج امریکا کا صہیونی حکومت کو اجازت دینے کی وجہ سے خطے میں امریکا اور اسرائیل کے بیسز اور اثاثوں کو نشانہ بنانا قانونی ہے۔
قالیباف نے کہا کہ ہماری افواج کے ہاتھ ہمیشہ کی طرح کھلے ہیں۔