پاکستان کے ساتھ تجارتی راستوں کی بندش سے افغان کسان شدید مالی بحران کا شکار
طالبان رجیم کی انتہاپسندانہ پالیسیوں کے باعث ٹماٹر،پیاز،تازہ پھل اورسبزیوں کی قیمتیں متاثر ہورہی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان سے تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ افغان طالبان رجیم کی غلط پالیسیوں کی بدولت افغانستان کے کسان اور کاشتکار پریشان ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں افغان کاشتکار نے فصلوں کی تباہی پر کہا کہ پہلے ٹماٹر کی ایک من کی قیمت 12ہزار افغانی تھی جواب صرف 500 رہ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق پاکستانی منڈیوں تک رسائی محدود ہونے سے افغان برآمدات بری طرح متاثر اور زرعی شعبہ بحران کا شکار ہے۔