ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، لندن کے واٹرلو برج پر کرکٹ کا میلہ سج گیا
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل لندن کے مشہور واٹرلو برج کو کرکٹ پچ میں تبدیل کرکے وہاں پر ٹرافی کے ہمراہ کپتانوں کے فوٹو سیشن کی تقریب منعقد کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق 12 ٹیموں کی کپتان خصوصی ڈبل ڈیکر بس کے ذریعے پل پر پہنچیں اور وہاں قائم کی گئی عارضی پچ پر مختلف کرکٹ سرگرمیوں اور مداحوں کے ساتھ دلچسپ پروگراموں میں حصہ لیا۔
اس دوران اسٹریٹ کرکٹ، تفریحی مقابلوں اور ثقافتی سرگرمیوں نے پورے ماحول کو ایک رنگا رنگ میلے میں تبدیل کردیا۔
The pre-World Cup buzz 🏏✨
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 7, 2026
Interactions with fans, fun and plenty of smiles at the Captains' Carnival above the River Thames ahead of the ICC Women's #T20WorldCup 🙌#BackOurGirls pic.twitter.com/vH7c87t8s8
واضح رہے کہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 12 جون کو برمنگھم میں میزبان انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا جبکہ فائنل 5 جولائی کو لارڈز میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا، بنگلادیش، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، پاکستان، اسکاٹ لینڈ، جنوبی افریقا، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔