محرام الحرام کیلئے پنجاب میں پاک فوج اور رینجرز کی خدمات طلب

محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کردیا

محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کے لیے پاک فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کرلیں۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق پنجاب کے 39 اضلاع میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی کے لیے مجموعی طور پر فوج اور رینجرز کی 137 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔

اس حوالے سے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے جس میں پاک فوج کی 61 جبکہ رینجرز کی 76 کمپنیوں کی تعیناتی کی درخواست کی گئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک فوج اور رینجرز کے دستے مختلف اضلاع کی ضروریات کے مطابق یکم سے 11 محرم الحرام تک خدمات سرانجام دیں گے تاکہ مجالس اور جلوسوں کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے اور سکیورٹی انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ وفاقی وزارت داخلہ کو یہ مراسلہ پنجاب پولیس کی درخواست پر سکیورٹی انتظامات میں معاونت کے لیے ارسال کیا گیا ہے۔

Load Next Story