گلگت بلتستان کے انتخابات میں (ن) لیگ اور پی پی نے شرمناک کھیل کھیلا، لیاقت بلوچ

آزاد کشمیر راولاکوٹ میں حالات کی سنگینی پر پوری قوم کو تشویش ہے، نائب امیر جماعت اسلامی

فوٹو: فائل

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے جمہوریت کے لیے شرمناک کھیل کھیلا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں گلگت بلتستان انتخابات میں مشترکہ لائحہ عمل بنانے میں ناکام رہیں، جس کا سیاسی طور پر نقصان ہوا۔

لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے علاقے راولا کوٹ میں حالات کی سنگینی پر پوری قوم کو تشویش ہے، اور پرامن احتجاج عوام کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاقت کے ذریعے احتجاج کو کچلنا اور طاقت سے احتجاج کرنا دونوں ہی سنگین غلطیاں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جماعت اسلامی پاکستان اور جماعت اسلامی آزاد کشمیر کا مشترکہ اجلاس 9 جون کو ہوگا جس میں آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کی قیادت ڈاکٹر محمد مشتاق، عبدالرشید ترابی، جہانگیر خان اور نورالباری سے رابطہ کرکے صورتحال پر مشاورت کی۔

Load Next Story