کالعدم ایکشن کمیٹی کی امن و امان خراب کرنے کی کوشش ناکام، راولاکوٹ میں معمولات زندگی بحال

راولاکوٹ میں شرپسند عناصر کو منتشر کر کے امن و امان بحال کر دیا گیا ہے

آزاد کشمیر کے شہر راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کی جانب سے 4 اہلکاروں کو شہید کرکے صورتحال خراب کرنے کی مذموم  کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے دیگر شہروں کی طرح راولاکوٹ میں بھی معمولات زندگی رواں دواں ہے۔ 

7 جون کی شام کو کالعدم ایکشن کمیٹی کےشرپسندعناصر نے راولاکوٹ میں امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی مذموم کوشش کی۔ 

راولاکوٹ میں شرپسند عناصر کو منتشر کر کے امن و امان بحال کر دیا گیا ہے۔ راولاکوٹ میں  تعلیمی، کاروباری اور سماجی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری ہیں ۔

آزاد کشمیر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ریاستی رٹ کے قیام کو یقینی بنا رہے ہیں۔

آزادکشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح راولاکوٹ کے باشعورعوام نے بھی نام نہاد احتجاجی کال کویکسرمسترد کر دیا۔

Load Next Story