کاہنہ پولیس نے گذشتہ 72 گھنٹوں میں 13 ملزمان کو گرفتار کر لیا

گرفتار ملزمان سے 6 کلو سے زائد چرس اور 300 گرام آئس برآمد ہوئی

فوٹو: فائل

کاہنہ پولیس نے 7 منشیات فروش، 4 ہوائی فائرنگ اور 3 اسلحہ نمائش کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزمان کو دوران پٹرولنگ اور خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں سے گرفتار کیا۔ منشیات فروش آن لائن آرڈر اور چل پھر کر منشیات فروخت کرتے تھے۔

اسلحہ نمائش کے مرتکب ملزمان سرعام مین شاہراہوں پر اسلحہ نمائش کی نمائش کر رہے گئے۔ دیگر ملزمان کو دوران لڑائی جھگڑا ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان سے 6 کلو سے زائد چرس اور 300 گرام آئس برآمد ہوئی جبکہ گرفتار ملزمان سے 6 پستول اور متعدد گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔

Load Next Story