پی ٹی آئی نے گلگت بلتستان کے انتخابات کو مسترد کردیا، 8 نشستوں پر جیت کا دعویٰ
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان کی گلگت بلتستان کی انتخابی مہم کے دوران کھینچی گئی ایک تصویر (ٖفوٹو : سوشل میڈیا)
پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے دھاندلی کیخلاف احتجاج اور وائٹ پیپر جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسے جعلی اور دھاندلی زدہ انتخابات قرار دیتے ہیں، حلف والے دن گلگت بلتستان میں یوم سیاہ منائیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس وقت تک ہمارے پاس 3 حلقوں کے فارم 47 موجود ہیں، ہم 8 نشستوں پر 100 فیصد جیت رہے تھے جن کا ہمیں فارم 47 ملنا چاہیے تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ووٹ میں ہیرا پھیری کرنا اور لوگوں کو اپنا حق استعمال کرنے سے روکنا جمہوریت کے خلاف سازش ہے، پری پول دھاندلی کی گئی، خاص منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کو اس پورے عمل سے باہر نکالا گیا، اس وقت 70 فیصد پاکستانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔