سہیل آفریدی کی مفتی محمود مرکز آمد،مولانا فضل الرحمان سے ملاقات
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی مفتی محمود مرکز پہنچے اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، صوبائی حقوق کے حصول کے لیے مشترکہ جد و جہد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اگلے مالی سال کے لیے وفاقی بجٹ ، صوبے کے شیئر سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیئر رہنما بھی ملاقات میں شریک تھے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کو این ایف سی میں ضم اضلاع کا حصہ نہیں مل رہا، پنجاب حکومت نے خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے گندم کی فراہمی بند کر رکھی ہے، وفاق کی جانب سے خیبرپختونخوا کو گیس کی فراہمی میں رکاوٹیں انتہائی تشویش ناک ہیں۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ وفاق خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہا ہے۔۔