راولپنڈی: سابق بیوی نے خاوند پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ شخص شدید زخمی
راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان کے علاقے میں سابق بیوی کی جانب سے خاوند پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں متاثرہ شخص شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کامران تنویر اپنی اہلیہ کو طلاق دینے کے سلسلے میں یونین کونسل مطوعہ کے دفتر آیا تھا۔ دفتر سے باہر نکلتے ہی اس کی سابق اہلیہ نے مبینہ طور پر اس پر تیزاب پھینک دیا۔
تیزاب لگنے سے کامران تنویر شدید زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجر خان منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔