کیا مسلم دنیا میں لگی آگ کے پیچھے اسرائیل ہے؟ عمران خان کا 9 سال پرانا انٹرویو وائرل
حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عمران خان کا 9 سال پرانا انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اسرائیل کی مسلم دشمنی کو واضح کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 2017 میں ایک پاکستانی اینکر کو دیے گئے انٹرویو میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ اسرائیل کی کوشش ہے کہ مسلمانوں کو لڑاؤ۔
💥🇵🇰 In 2017, Former Pakistan President has said Israel is behind all wars. pic.twitter.com/Z1ZMiZBSP5
— International Observer (@Intlobserver0) June 8, 2026
انہوں نے کہا کہ مسلمان دنیا میں یہ جتنی آگ لگی ہوئی ہے، اس کے پیچھے اگر آپ جائیں گے تو کہیں نہ کہیں آپ کو اسرائیل ملے گا۔ کیونکہ اس کی کوشش ہے کہ مسلمان آپس میں لڑتے رہیں اور کمزور ہوتے رہیں۔
بعدازاں اینکر کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی کوشش ہے کہ مسلم ممالک کو آپس میں لڑایا جائے تو بحیثیت پاکستان ہماری کوشش ہونی چاہیے کہ ہم ان کو اکٹھا کریں اور جوڑ کر رکھیں۔