بھارت: ہنی مون پر خاندان کو لے جانے پر بیوی نے طلاق مانگ لی

والدین اور بہن بھائیوں کو ساتھ اس لیے لے گیا تاکہ وہ بھی سفر کا لطف اٹھا سکیں: شوہر کا موقف

بھارت میں ایک نو بیاہتا جوڑے کا ہنی مُون ازدواجی تنازع کا سبب بن گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کی ایک خاتون کی شادی پٹیل نگر سے تعلق رکھنے والے نوجوان سے ایک میرج ویب سائٹ کے ذریعے طے پائی تھی۔

شادی کے بعد شوہر اپنی دلہن کو ہنی مون پر لے گیا لیکن حیران کن طور پر اس سفر میں اس کے والدین اور بہن بھائی بھی شامل تھے۔ یہی بات بعد میں دونوں میاں بیوی کے درمیان شدید اختلافات کی وجہ بن گئی۔

رپورٹس کے مطابق جھگڑا اس قدر بڑھ گیا کہ بیوی نے باقاعدہ طلاق کا مطالبہ کر دیا جس کے بعد معاملہ کونسلنگ سینٹر پہنچ گیا۔

خاتون نے کونسلر کو بتایا کہ ہنی مون پر خاندان والوں کی موجودگی کی وجہ سے انہیں اپنے شوہر کے ساتھ تنہائی میں وقت ہی نہیں مل سکا۔

دوسری جانب شوہر نے اپنے مؤقف میں کہا کہ اس کا مقصد سب کو خوش رکھنا تھا۔اس نے بتایا کہ وہ والدین اور بہن بھائیوں کو ساتھ اس لیے لے گیا تاکہ وہ بھی سفر کا لطف اٹھا سکیں۔ اس کو نہیں لگتا کہ اس میں کوئی غلط بات تھی۔

Load Next Story