لاہور: گھروں اور ہوسٹلز میں چوری کی وارداتوں میں ملوث گداگر خاتون کو گرفتار کر لیا گیا
لاہور میں گھروں اور ہوسٹلز میں چوری کی وارداتوں میں ملوث گداگر خاتون کو گرفتار کر لیا گیا۔ اچھرہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ نازیہ بی بی کو شمع چوک کے علاقے سے گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ بھیک مانگنے کے بہانے گھروں اور ہوسٹلز کی ریکی کرتی تھی اور موقع ملنے پر نقدی، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان چوری کر لیتی تھی۔ ایس ایچ او اچھرہ آصف مانگٹ کا کہنا ہے کہ چند روز قبل ملزمہ نے اچھرہ کی شیر شاہ کالونی میں واقع ایک گھر سے نقدی چوری کی تھی۔
پولیس نے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔