بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے متعلق بری خبر!
بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا افغانستان کے خلاف ایک روزہ سیریز سے انجری کے باعث باہر ہوگئے۔ بھارت اور افغانستان کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 13 جون بروز ہفتہ کو دھرمسالا میں کھیلا جائے گا۔
کرک انفو کے مطابق ہاردک پانڈیا بنگالورو میں بی سی سی آئی کے سینٹر آف ایکسیلنس میں ٹریننگ کے دوران ٹانگ پر چوٹ لگی۔
سلیکٹرز کی جانب سے روہت شرما اور ہاردک پانڈیا دونوں کو ان کی انجریز سے فٹنس کلیئرنس کی شرط پر ایک روزہ سیریز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔
ہاردک پانڈیا کی انجری سے متعلق وضاحت سامنے نہ آنے کے باوجود بی سی سی آئی سیکریٹری دیواجیت سائیکیا کا کہنا تھا کہ وہ ری ہیب کے لیے سینٹر آف ایکسیلنس میں ہیں۔
نتیش کمار ریڈی بھارتی اسکواڈ کا حصہ ہیں جبکہ بی سی سی آئی کو ہاردک پانڈیا کے سیریز سے باہر ہوجانے سے متعلق باضابطہ طور پر اعلان کرنا باقی ہے۔