فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں سے اہلخانہ کا لاتعلقی کا اظہار

گوادر کے علی بلوچ اور شیرمحمد نے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی اپنی بیٹیوں سے لاتعلقی کا اظہار کردیا

فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں سے انکے اہلخانہ بھی کھلے عام نفرت اور لاتعلقی کا اظہار کررہے ہیں۔

گوادر سے تعلق رکھنے والے علی بلوچ اور شیرمحمد نے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والی اپنی بیٹیوں سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔

گوادر سے تعلق رکھنے والے علی بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی اقرا گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ ہے اوراس کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات موصول نہیں ہوئیں، تمام رشتہ داروں اورجاننے والوں نے ممکنہ مقامات پراس کی تلاش کی تاہم اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

علی بلوچ نے واضح کیا کہ وہ اور انکے خاندان کے تمام افراد اقرا کے کسی بھی غیرقانونی، ریاست مخالف یا غلط اقدام کی حمایت نہیں کرتے۔

گوادر کے شہری شیرمحمد نے بھی پریس کانفرنس میں اپنی بیٹی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی حنیفہ 2 جون 2026 سےلاپتہ ہے، تلاش کے باوجود کوئی سراغ نہیں ملا، بیٹی نے قانون، ریاست یا معاشرتی اقدار کیخلاف راستہ چنا تو خاندان ذمہ دارنہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حنیفہ کے حوالے سے کیے جانے والے کسی بھی پروپیگنڈے سے ہمارا تعلق نہیں، میں ایک محب وطن پاکستانی شہری ہوں، آئین وقانون کا احترام کرتا ہوں

Load Next Story