راولپنڈی میں نرس کا مبینہ گینگ ریپ، زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی گئی، مقدمہ درج

نرس دربار پر دعا کرنےگئی،2مسلح افراد نے پہاڑی کی جانب لے جاکر زیادتی کی، ملزمان نے زیادتی کے دوران  ویڈیو بھی بنائی

راولپنڈی کے مقامی اسپتال کی نرس سے گینگ ریپ اور ویڈیو بنانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

رپورٹ کے مطابق مقدمہ تھانہ دھمیال میں متاثرہ نرس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جبکہ گینگ ریپ اور ویڈیو بنانے کا واقعہ فروری میں پیش آیا۔

ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ نرس فروری کے آخری ہفتے پینگلر دربار پر دعا کرنے گئی۔ دعا کے دوران دو مسلح افراد آئے اور اسے پہاڑی کی جانب لے جاکر زیادتی کی۔ ملزمان نے زیادتی کے دوران  ویڈیو بھی بنائی۔

ایف آئی آر کے مطابق اب ملزمان کی شناخت عاقب گل  اور عاشق کے نام سے ہوئی۔ ملزم عاقب گل نے دو ہفتے قبل بھی متاثرہ خاتون کو فون کرکے ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی۔ پولیس نے  ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Load Next Story