فیفا ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے پاکستان پیپلز پارٹی کا کراچی میں بڑا اقدام
فیفا عالمی کپ2026 کے میچز دکھانے کے لیے کراچی کے مختلف علاقوں میں بڑی سکرین لگائی گئی ہیں۔
انٹرنیشنل فٹبال اسٹیڈیم، لیاری میں فٹبال کے متوالوں کے لیے ایک دیو ہیکل اسکرین نصب کی گئی ہے جس میں افتتاحی تقریب سمیت عالمی کپ کے تمام میچز اور اختتامی تقریب دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
صدیق گوٹھ ملیر اور کلری کے علاقے علی محمد محلہ اور سیفی لین سمیت دیگر مقامات پر بھی بڑی اسکرین لگائی گئی ہیں۔
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو پیغام میں عالمی کپ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے فٹبال کے متوالوں کو لیاری کے انٹرنیشنل فٹبال اسٹیڈیم میں بڑی اسکرین پر عالمی کپ کے مقابلے دیکھنے کی دعوت دی ہے۔