شمالی کوریا میں ڈرون بھیجنے کے جرم میں سابق صدر کو 30 سال قید کی سزا
جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے سابق صدر یون سک یول کو شمالی کوریا میں ڈرون بھیجنے کے جرم میں 30 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق استغاثہ کا کہنا تھا کہ یون نے اکتوبر 2024 میں آپریشن کا حکم دیا تھا تاکہ شمالی کوریا کو مشتعل کیا جا سکے اور اپنی ناکام مارشل لا کیلئے دلیل بنائی جاسکے۔
یون نے 3 دسمبر کو مارشل لا کا اعلان کیا تھا اور انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ ملک کو "مخالف ریاست" قوتوں سے بچا رہے ہیں جو شمالی کوریا سے ہمدردی رکھتی ہیں۔
تاہم جلد ہی یہ واضح ہو گیا کہ مارشل لا لگانے کیوجہ داخلی تنازعوں کو دبانا تھا جسے بڑے پیمانے پر مظاہروں کے پیش نظر آرڈر کو واپس لے لیا گیا۔
بعد ازاں یون کا مواخذہ کیا گیا جس کے نتیجے میں انہیں بغاوت کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی جسے بڑھا کر 30 سال کردیا گیا ہے۔