گوجرانوالہ: مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید کرنل امجد لطیف کی نماز جنازہ ادا، رقت آمیز مناظر

نماز جنازہ کے موقع پر "پاکستان زندہ باد" اور "شہداء ہمارا فخر ہیں" کے نعرے بھی لگائے گئے

گوجرانوالہ میں مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے کرنل امجد لطیف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں شہریوں، سیاسی و سماجی شخصیات اور فوجی افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید کرنل امجد لطیف کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا، جبکہ فوجی دستوں نے انہیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

شرکاء نے شہید کے درجاتِ بلندی اور وطن کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ وطن کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے سپوت کو بھرپور خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جبکہ نماز جنازہ کے موقع پر "پاکستان زندہ باد" اور "شہداء ہمارا فخر ہیں" کے نعرے بھی لگائے گئے۔

شرکاء نے شہید کرنل امجد لطیف کی قربانی کو قوم کے لیے مشعلِ راہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں وطن کے دفاع اور سلامتی کی ضمانت ہیں۔ اپنے بہادر سپوت کی عظیم قربانی پر شہر بھر کی آنکھیں اشکبار رہیں۔

 اس کے علاوہ فورٹ عباس میں مظفر آباد ہیلی کاپٹر حادثے میں فورٹ عباس کے جوان شہید محمد ارسلان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

Load Next Story