فیس بک کی سروس عالمی سطح پر تعطل کے بعد بحال
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق 12 جون بروز جمعے کو 6 بجکر 39 منٹ پر 69569 شکایات موصول ہوئیں
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک کی سروس عالمی سطح پر تعطل کے بعد بحال ہوگئی۔
ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق 12 جون بروز جمعے کو 6 بجکر 39 منٹ پر 69569 شکایات موصول ہوئیں۔ صارفین کے مطابق ان کا فیس بک اکاؤنٹ لاگ آؤٹ ہوگیا۔
کمپنی کی جانب سے معاملے پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔