غیر قانونی کراسنگ پر بنگلادیش اور بھارت کے بارڈر سیکورٹی حکام کی ملاقات

بھارت نے تاحال  ان الزامات کا جواب نہیں دیا ہے

حال ہی میں بھارت  اور بنگلا دیش کی سیکیورٹی بارڈر فورس کے حکام کے درمیان میٹنگ ہوئی جس میں غیر قانونی بارڈر کراسنگ پر بات چیت کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیش اور بھارتی بارڈر فورس کے ڈائریکٹر جنرل سطح کی تین روزہ میٹنگ منعقد ہوئی جس کے دوران غیر قانونی اور زبردستی بارڈر کراسنگ اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بات چیت ڈھاکہ کی جانب سے حالیہ الزامات کے پس منظر میں ہوئی کہ جس میں اس نےبھارت پر الزام لگایا کہ بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس نے لوگوں کو زبردستی بنگلادیش کی سرحد میں داخل کرنے کی کوششوں کی۔

الزامات میں کہا گیا کہ متعدد افراد کو مبینہ طور پر اپنی ہندوستانی شہریت ثابت نہ کرنے کے بعد بنگلہ دیش میں زبردستی بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے تاحال  ان الزامات کا جواب نہیں دیا ہے۔

Load Next Story