راولپنڈی میں مسلح ملزمان نے باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا
راولپنڈی میں افسوناک دوہرے قتل کی واردات پیش آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے تھانہ نصیر آباد کے علاقے چاکرا میں مسلح ملزمان نے باپ بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
شہزاد تبسم اپنے بیٹے مصطفیٰ تبسم اوردیگر اہل خانہ کی ہمراہ چنیوٹ سے واپس گھر آرھے تھے۔ گاڑی جیسے ہی چاکرا روڈ نئی ابادی کی قریب پہنچی تو گھات لگائے مسلح ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔
فائرنگ سے دونوں باپ بیٹا شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ گاڑی میں سوار خواتین محفوظ رھیں۔
پولیس نے نعشوں کے پوسٹ مارٹم بعد قانونی کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ ملزمان اور مقتولین میں اراضی کا تنازعہ بتایا جاتا ہے۔