پرو ہاکی لیگ: بیلجیم کے بعد اسپین نے بھی پاکستان کو 1-5 سے شکست دے دی
قومی ٹیم اس سے قبل بیلجیم کے خلاف ایک کے مقابلے میں سات گول سے ہاری تھی
فوٹو: فائل
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں قومی ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ تم نہ سکا، بیلجیم کے بعد اسپین نے بھی پاکستان کو 1-5 سے شکست دے دی۔
قومی ٹیم اس سے قبل بیلجیم کے خلاف ایک کے مقابلے میں سات گول سے ہاری تھی جبکہ اسپین کے خلاف بھی پاکستانی کھلاڑی دباؤ کا شکار دکھائی دیے اور مؤثر کھیل پیش نہ کر سکے۔
بیلجیم کے خلاف دفاعی لائن کی کمزوری نمایاں رہی، جبکہ اسپین کے خلاف بھی دفاع اور حملے دونوں شعبوں میں قومی ٹیم توقعات پر پورا نہ اتر سکی۔