اسرائیلی بربریت میں غزہ کا نظامِ صفائی بھی تباہ، چوہوں کی بھرمار، ویڈیو

چوہے خطرناک بیماریاں پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں

صیہونی ریاست کے ہاتھوں غزہ میں ظلم کی انتہا نہ صرف معصوم شہریوں تک محدود ہے بلکہ بنیادی صفائی کا نظام بھی شدید متاثر ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جہاں بڑی تعداد میں چوہے فلسطینی خیموں کے قریب کچرے کی جگہ میں دکھائی دیے۔

خیال رہے کہ چوہے خطرناک بیماریاں پھیلانے کا باعث بن سکتے ہیں جس میں طاعون بھی شامل ہے۔

مزید برآں رپورٹس کے مطابق یہ چوہے غزہ میں فلسطینیوں کے خیموں میں بھی داخل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ماہرین نے بالخصوص بچوں کی صحت کے حوالے سے شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔

Load Next Story