16 سال سے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار
ملزم کے خلاف سال 2010 میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ صدر، ہنگو میں مقدمہ درج تھا
کے پی پولیس نے 16 سال سے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو ملتان ائرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے ملتان ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم محمد ایاز کو گرفتار کر لیا۔
ملزم محمد ایاز کو یو اے ای سے پاکستان پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزم کے پی پولیس کو گزشتہ 16 سال سے مطلوب تھا۔
ملزم کے خلاف سال 2010 میں اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ صدر، ہنگو میں مقدمہ درج تھا۔ ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ ملزم کو کے پی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔