مقبوضہ کشمیر کے شہری کی آزاد جموں و کشمیر میں انتشار پھیلانے والوں پر کڑی تنقید

آزاد جموں و کشمیر کے لوگ آزادی کی اصل قیمت سے ناواقف ہیں، شہری

مقبوضہ کشمیر کے شہری نے آزاد جموں و کشمیرمیں انتشار پھیلانے والوں کو کھری کھری سنا دی ۔

مقبوضہ کشمیر کے شہری نے سری نگر سے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آزاد جموں و کشمیرکے لوگ آزادی کی اصل قیمت اور مقبوضہ کشمیرکی صورتحال سے ناواقف ہیں۔

شہری نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں آ کر دیکھو کہ یہاں عزتیں پامال ہورہی ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں کیا حالات ہیں اورتم آزاد  جموں وکشمیرمیں مہاجرین کی نشستوں پرشور مچا رہے ہو؟۔

Load Next Story