چکوال واقعہ، آسٹریلوی وزیراعظم کا حکومت سے بڑا مطالبہ

آسٹریلوی ہائی کمیشن اسلام آباد رابطے میں ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے

آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے چکوال میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) پنجاب کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی بچی کے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

آسٹریلوی وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں حکومت سے پاکستان سے مطالبہ کیا کہ واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات پر زور دیا اور کہا کہ واقعے کا مکمل جائزہ لیا جائے تاکہ حقیقت سامنے آسکے۔

اُدھر پاکستان میں تعینات اسٹریلوی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ’’پاکستان میں جاں بحق ہونے والے ایک آسٹریلوی  بچی، شہری کے اہلِ خانہ اور زخمی ہونے والے دو آسٹریلوی شہریوں کی مدد کے لیے اقدامات جاری ہیں‘‘۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ آسٹریلوی ہائی کمیشن اسلام آباد رابطے میں ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے۔

آسٹریلیا کے ہائی کمیشن نے کہا کہ دکھ بھری اورمشکل گھڑی میں ہماری دلی ہمدردیاں اور تعزیت جاں بحق ہونے والی بچی کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ 

واضح رہے کہ 10 اور گیارہ جون کی رات کو چکوال میں سی سی ڈی اہلکار نے آسٹریلیا پلٹ خاندان کی گاڑی پر فائرنگ کی جس میں ایک 9 سالہ بچی ہانیہ جاں بحق جبکہ 32 سالہ عدیل (والد) اور بیٹا زخمی ہوئے۔

واقعے کے بعد سی سی ڈی اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر کے اُسے گرفتار کرلیا گیا جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔ سی سی ڈی حکام نے متاثرہ اہل خانہ کو انصاف فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔

Load Next Story