افغان طالبان رجیم میں معاشی بحران برقرار
طالبان رجیم نےخواتین کو عوامی روابط سے بےدخل کردیا ہے
افغانستان دہشتگردوں کیلیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی جریدہ نے افغان طالبان کے خواتین کی آزادی کیخلاف پالیسیوں کو بےنقاب کردیا ہے۔
امریکی جریدہ فیئر آبزرورکےمطابق طالبان رجیم کی جانب سےافغانستان میں طالبان کی جانب سے کڑی نگرانی جاری اور سخت پابندیاں عائد ہیں۔
طالبان رجیم نےخواتین کو عوامی روابط سے بےدخل کردیا ہے جبکہ 22 لاکھ سےزائد افغان لڑکیاں اعلیٰ تعلیم سےمحروم ہیں۔