ایران امریکا معاہدہ ؛ پختونخوا کے عوام فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کاوشوں کے معترف
ایران امریکا امن معاہدے کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے عوام فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کاوشوں کے معترف ہوگئے۔
مشرق وسطیٰ میں قیام امن اورایران امریکا معاہدے میں پاکستانی کاوشوں کا دنیا بھرمیں اعتراف کیا جارہا ہے۔ اسی سلسلے میں خیبرپختونخوا کے شہریوں نے بھی پاکستان کی امن کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیراورپاکستان نے امن عمل میں اہم کردارادا کیا ہے۔
کے پی کے ایک شہری نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جو کہا وہ کردکھایا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ثابت کردیا کہ پاکستان دنیا کے فیصلے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ ایران امریکا امن معاہدے میں اہم کردار ادا کرنے پرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے شکرگزار ہیں۔
شہری نے کہا کہ پاکستان نے پوری دنیا کو جنگ کی تباہ کاریوں سے بچانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔ پاکستان ہمیشہ امن، استحکام اور سفارت کاری کے فروغ کے لیے ایسا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔ ہم اپنے ملک اورافواج پر فخرکرتے ہیں اورانہیں ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ل
ماہرین کے مطابق ایران امریکا امن معاہدے سے پاکستان دنیا بھرمیں انتہائی معتبرعالمی ثالث کے طورپرسامنے آیا ہے۔