گجرات: سفاک ملزم نے معمولی تنازع پر بھائی، بھابھی اور پھوپھا کو موت کے گھاٹ اتار دیا
گجرات کے تھانہ ککرالی کی حدود میں واقع علاقے بزرگووال میں گھریلو جھگڑے کے دوران تین افراد کے قتل کی افسوسناک واردات پیش آئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم قاضی نعمان ارشد نے فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی، بھابھی اور پھوپھا کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 33 سالہ سفیان، 31 سالہ رمشہ اور 65 سالہ منور حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔ واقعہ معمولی گھریلو تنازع کے نتیجے میں پیش آیا، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم کو مقامی دیہاتیوں کی مدد سے بروقت گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ڈی پی او گجرات اختر فاروق نے کہا ہے کہ اس سفاک قتل میں ملوث ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔