ولیمز سسٹرز کی ومبلڈن میں واپسی
ٹینس کی دنیا کی دو مشہور بہنوں وینس ولیمز اور سرینا ولیمز کی ومبلڈن میں ایک ساتھ واپسی کا امکان ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرینا ولیمز اور وینس ولیمز کو ومبلڈن میں خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے لیے وائلڈ کارڈ انٹری دے دی گئی ہے جس کے بعد دونوں بہنیں ایک بار پھر آل انگلینڈ کلب میں ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گی۔
44 سالہ سرینا ولیمز نے حال ہی میں کوئنز میں واپسی کی تھی جب کہ وہ 2022 یو ایس اوپن کے بعد ممکنہ طور پر ریٹائرمنٹ لے چکی تھیں۔
23 گرینڈ سلم ٹائٹلز جیتنے والی سرینا اس وقت برلن میں ڈبلز مقابلوں میں کارولینا موچووا کے ساتھ کھیل رہی ہیں اور اب وہ ومبلڈن میں اپنی بڑی بہن کے ساتھ واپسی کریں گی۔
45 سالہ وینس ولیمز نے اس سیزن میں سنگلز میں مسلسل شکستوں کا سامنا کیا ہے تاہم وہ اپریل میں میڈرڈ اوپن میں برطانیہ کی کیٹی بولٹر کے ساتھ ڈبلز میچ جیت چکی ہیں۔
دوسری جانب برطانیہ کے ڈین ایونز کو مین سنگلز کے لیے وائلڈ کارڈ نہیں ملا جبکہ تین مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن اسٹین واورینکا کو جگہ دی گئی ہے۔
ومبلڈن ایونٹ 29 جون سے شروع ہوگا۔