رحیم یار خان: آن لائن کام کا جھانسہ دیکر19لڑکی کا ’گینگ ریپ‘، گاڑی کے نیچے کچل دیا گیا
پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں آن لائن کام کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر 19 سالہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملزمان انس، ذیشان اور دیگر افراد کے ملوث ہونے کا الزام ہے، تاہم حتمی حقائق تفتیش اور میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق متاثرہ لڑکی کو مبینہ طور پر آن لائن کام کی پیشکش کے ذریعے بلایا گیا، جہاں اسے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گاڑی تلے کچل کر قتل کیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور اصل حقائق میڈیکل رپورٹ اور فرانزک شواہد کی روشنی میں واضح ہوں گے۔
ضلعی انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دلائی جائے گی، جبکہ کیس کی تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔