سندھ کابینہ نے نئے مالی سال 27-2026 کے صوبائی بجٹ کی منظوری دیدی

پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی رہنمائی میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا جائے گا، مراد علی شاہ

مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا بجٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء، معاونینِ خصوصی، مشیروں، چیف سیکریٹری، مختلف محکموں کے سیکریٹریز اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں مالی سال 2025-26 کے دوران ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر وزیراعلیٰ سندھ کی کاوشوں کو سراہا گیا۔

اس موقع پر مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کی رہنمائی میں عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا جائے گا اور نئے مالی سال میں سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

کابینہ نے مالی سال 2026-27 کے صوبائی بجٹ کی منظوری دے دی، جس کے بارے میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں معاشرے کے ہر طبقے کا خیال رکھا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر غربت کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات شامل کیے گئے ہیں، جبکہ محنت کش طبقے کے لیے کم از کم اجرت سے متعلق اہم فیصلہ بھی نئے بجٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

Load Next Story