پاکستان نے امریکا میں چار ملکی پولو ٹورنامنٹ جیت لیا

 پاکستان نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست دی

پاکستان نے عالمی سطح پر ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے چار ملکی پولو ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔

امریکا میں منعقدہ چار ملکی پولو ٹورنامنٹ میں میزبان امریکا، پاکستان، انگلینڈ اور ارجنٹینا کی ٹیموں نے حصہ لیا۔

 پاکستانی پولو ٹیم نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔

چار ملکی پولو ٹورنامنٹ امریکی ریاست ورجینیا کے میدان گریٹ میڈو میں14 جون کو کھیلا گیا۔

پولو ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شاندار فتح سے ثابت ہوگیا کہ پاکستانی کسی بھی کھیل میں دنیا سے کم  نہیں ہیں۔

Load Next Story