عمران خان تک فیملی اور ذاتی معالج کی رسائی اور شفا اسپتال میں شفٹ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت  

جسٹس شاہد بلال نے ریمارکس دیے آئندہ ہفتے بینچ دستیاب نہیں ہو گا

بانی پی ٹی آئی تک فیملی اور ذاتی معالج کی رسائی اور شفا اسپتال میں شفٹ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت  کے دوران وکیل کی  جانب سے عدالت سے جلد سماعت کی استدعا کر دی گئی۔

کیس کی سماعت کے دوران وکیل عزیز بھنڈاری نے کہا ساڑھے تین ماہ ہو چکے جس کے خلاف اپیل میں آئے ہیں، ایک ماہ تک اپیل سپریم کورٹ میں پڑی ہوئی رہی رجسٹرار نے نمبر نہیں لگایا، دو ماہ ہو گئے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کا وکالت نامہ نہیں آیا،جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے آج آپ وکالت نامی جمع کروا رہے ہیں؟، وکیل نے کہا شروع میں اپیل وکالت نامہ نا ہونے کی وجہ سے اسپیشل اٹارنی کے زریعے دائر کی تھی۔

جسٹس شاہد بلال نے ریمارکس دیے آئندہ ہفتے بینچ دستیاب نہیں ہو گا، وکیل نے کہااس کیس میں تاریخ جلدی کی دے دیں، عدالت نے ریمارکس دیے  اگر جلدی ہے تو جلد سماعت کی درخواست دائر کر دیں،  کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی گئی.

Load Next Story