بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے غیر قانونی اقدام کیا، نائب وزیراعظم
پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل کررہا ہے اور اس کے لیے پُرعزم بھی ہے، اسحاق ڈار
فوٹو فائل
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت نے غیر قانونی طور پر سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا ہے۔
نائب وزیر اعظم نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے غیر قانونی اقدام کیا، بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے۔
وزیرخزانہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ معطل کیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدے کے فریم ورک میں مسائل کا پُرامن حل واضح کیا گیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر پر عمل کررہا ہے اور اس کے لیے پُرعزم بھی ہے۔