خیبرپختونخوا کا خسارے کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ
فوٹو: فائل
خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے کا مالی سال 27-2026 کا خسارے کا بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی خواہش پر سرپلس بجٹ نہیں دے سکتے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف کی خواہش کے مطابق سرپلس بجٹ نہیں دے سکتے، خیبرپختونخوا کا 50 ارب سے زائد کا خسارے کا بجٹ دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں، پہلی بار متوقع آمدن کو دیکھتے ہوئے حقیقت پسندانہ بجٹ تیار کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج (جمعہ) پشاور میں طلب کیا گیا ہے، اجلاس میں کابینہ کو بجٹ کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔
خیبرپختونخوا کی کابینہ سے مںظوری کے بعد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی بجٹ دستاویزات پر دستخط کریں گے۔