کراچی؛ لیاری میں منشیات اور جوئے کے اڈے پر چھاپہ، درجن سے زائد جواری گرفتار، منشیات بھی برآمد
گرفتار افراد میں لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والا مبینہ بھتہ خور ملزم بھی شامل ہے
فوٹو: فائل
کراچی کے علاقے لیاری میں وفاقی سول حساس ادارے اور ایس آئی یو پولیس نے مشترکہ طور پر منشیات اور جوئے کے اڈے پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے درجن سے زائد جواریوں اور منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع کے مطابق لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں منشیات اور جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا گیا اور اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔
ذرائع کے مطابق جوئے کے اڈے سے نقد رقم اور جوئے میں استعمال ہونے والا سامان بھی ضبط کرلیا گیا جبکہ گرفتار افراد میں لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والا مبینہ بھتہ خور ملزم بھی شامل ہے۔