افغان طالبان کے حالیہ اقدامات کو ملک کے سرکاری قوانین کا درجہ دینا ناقابل قبول قرار

عوام طالبان رجیم کے فیصلوں کی حمایت نہیں کرتے

امیر طالبان کا نیا حکم نامہ سامنے آگیا

ؤافغان طالبان رجیم کو نہ توعالمی برادری اورنہ ہی افغان عوام تسلیم کرنےکیلئےتیارہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں مستقل افغان مندوب نصیراحمد اندیشہ نے طالبان رجیم کےحالیہ اقدامات پرسوالات اٹھائے۔ 

افغانستان کے سفیرونمائندہ برائےاقوام متحدہ نصیراحمد اندیشہ نےکہا کہ طالبان کےاحکامات کو افغانستان کےسرکاری قوانین یاعوام کی مرضی اوررائےکی نمائندگی کےطورپرنہیں دیکھا جاناچاہیے۔

انہوں نے کہا کہ افغان عوام نہ صرف طالبان کی پالیسیوں سےتنگ ہیں بلکہ کچھ علاقوں میں رجیم کیخلاف کھل کراحتجاج بھی  کررہےہیں۔

Load Next Story