لاپرواہی سے یوٹرن لینا مہنگا پڑ گیا، موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا
لاپرواہی سے یوٹرن لینا مہنگا پڑ گیا، موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہار گیا۔
پانچ نمبر یوٹرن کے قریب پیش آنے والے حادثے میں 22 سالہ تیمور مظفر موقع پر دم توڑ گیا، خالی ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی یوٹرن لیتے ہوئے موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی، جس کے بعد ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر گرین بیلٹ پر چڑھ گئی۔
جاں بحق نوجوان کی شناخت تیمور مظفر، سکنہ پرانا کاہنہ کے نام سے ہوئی، حادثے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
کاہنہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا، حادثے میں تباہ ہونے والی موٹرسائیکل نمبر LER-4987 پولیس تحویل میں لے لی گئی، فرار ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی، جبکہ ٹریکٹر ٹرالی پولیس کے حوالے کر دی گئی۔