کالعدم ایکشن کمیٹی کی تمام سازشیں ناکام، آزاد کشمیر میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں میں مسلسل تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے

کالعدم ایکشن کمیٹی کی تمام سازشیں ناکام، آزاد کشمیر میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیوں میں مسلسل تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ آزاد کشمیر کے باشعور شہری غیر جمہوری اور شرپسند عناصر کے ایجنڈے کو رد کرتے ہوئے سیاسی عمل میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفیٰ مغل کے مطابق الیکشن کمیشن نے انتخابی انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور امیدواروں کی بڑی تعداد کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا رہی ہے۔ کسی بھی پولنگ ایریا میں 500 سے زائد ووٹرز کی موجودگی پر وہاں 2 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن آزاد کشمیر راجہ شکیل خان کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی 23 جون تک جمع ہوں گے اور ریٹرننگ افسر اتوار کو بھی موجود ہوتے ہیں۔ آزاد کشمیر میں اب تک 518 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں، سیکریٹری الیکشن کمیشن۔ مہاجرین کی نشستوں پر 114 اور راولاکوٹ سے 130 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے۔

سابق وزیر خزانہ آزاد کشمیر ماجد خان کے مطابق آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابات کے لیے تسلی بخش انتظامات کیے ہیں۔ مہاجرین کی نشستوں پر بھی لوگ بڑی تعداد میں الیکشن میں حصہ لیں گے جو کہ خوش آئند ہے۔

آزاد کشمیر میں انتخابی گہما گہمی واضح پیغام ہے کہ عوام شرپسند کمیٹی کے منفی اور غیر جمہوری مؤقف کو قبول کرنے سے انکار کر چکے ہیں۔ آزاد کشمیر کے عوام کی انتخابی عمل میں فعال شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی ریاست اور منتخب نمائندوں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔

Load Next Story