چکوال: گورنر پنجاب کل سی سی ڈی اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق آسٹریلوی بچی کے خاندان سے ملاقات کریں گے
چکوال میں ہانیہ احمد قتل کیس میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کل ڈھڈیال آئیں گے۔
ذرائع نے کہا کہ گورنر پنجاب بروز اتوار صبح 11 بج کر 30 منٹ پر ہانیہ احمد کے اہلِ خانہ سے تعزیت کریں گے اور لواحقین سے اظہارِ افسوس و ہمدردی بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کی ہانیہ احمد کے گھر آمد اور لواحقین سے ملاقات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
معصوم ہانیہ احمد قتل کیس میں سردار سلیم حیدر خان متاثرہ خاندان سے یکجہتی کے لیے ڈھڈیال پہنچیں گے اور چکوال سانحے کے حوالے سے اہلِ خانہ سے ملاقات کریں گے۔
ہانیہ احمد قتل کیس پر گورنر پنجاب متحرک ہیں اور لواحقین سے تعزیت کے لیے ڈھڈیال آمد کا اعلان کیا گیا ہے۔