ویمنز ورلڈ کپ: بنگلا دیش نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی۔
بنگلا دیش نے میچ سے قبل ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 124 رنز کا ہدف دیا۔
بنگلا دیش کی جانب سے کپتان نگر سلطانہ 36 جبکہ شورنا اختر39 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، پاکستان کی جانب سے کپتان فاطمہ ثنا نے 2 وکٹیں لیں جبکہ تسمیہ رباب،سعدیہ اقبال اور طوبیٰ حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
124 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 100 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز منیبہ علی اور گل فیروزہ نے بنائے جبکہ کپتان فاطمہ ثنا بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکی۔
بنگلا دیش کی جانب سے سنجیدہ اختر اور نہیدہ اختر نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ روبییہ خاتون اور رتومونی نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔
اس سے قبل جنوبی افریقا اور بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی۔