آزاد جموں و کشمیر کے غیور شہریوں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پرتشدداحتجاج کو مسترد کردیا
کوٹلی،مظفر آباد،میر پور،بھمبر سمیت مختلف شہریوں میں مارکیٹس اور کاروباری مراکز کھلے ہیں
آزاد جموں و کشمیر کے غیور شہریوں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پرتشدداحتجاج کو مسترد کردیا ۔آزاد جموں و کشمیر کےدارالحکومت مظفرآباد سمیت مختلف اضلاع میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔
کوٹلی،مظفر آباد،میر پور،بھمبر سمیت مختلف شہریوں میں مارکیٹس اور کاروباری مراکز کھلے ہیں۔
مظفرآباد کے مرکزی تجارتی مرکز مدینہ مارکیٹ میں بھی کاروباری سرگرمیاں بحال ہو چکی ہیں ۔آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں سماجی سرگرمیاں بھی معمول کے مطابق جاری ہیں۔
آزادکشمیرکےعوام نے احتجاج کی کال مستردکرکےپرامن اورباشعور شہری ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے۔