کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک اور بڑا جھٹکا، ممبر کور کمیٹی کا بھی لاتعلقی کا اعلان
بیرونی اشاروں پر آزاد کشمیر میں افراتفری اور قتل و غارت پھیلانے والی انتشاری کمیٹی سے اپنے ارکان بھی لاتعلقی کا اعلان کر رہے ہیں۔
کور ممبر انجم زمان اعوان نے ویڈیو پیغام میں کالعدم کمیٹی کے انتشار کو مسترد کر کے نوجوانوں کو مثبت سیاست کی جانب واپس آنے کی اپیل کر دی۔
اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کور ممبر کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی انجم زمان اعوان نے کہا کہ بحیثیت کور ممبر نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ آپ کو علیحدگی اور خود مختاری کے جن نعروں پر اکسایا جا رہا ہے ان کے پیچھے پاکستان دشمن قوتیں ہیں۔
انجم زمان اعوان نے کہا کہ میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی اس تباہ کن سیاست سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتا ہوں اور درخواست کرتا ہوں کہ کسی ایسے گروہ یا تنظیم کا حصہ نہ بنیں جس کے اندر پاکستان دشمنی کا ایجنڈا موجود ہو۔
کور ممبر انجم زمان سے قبل کور ممبر امجد علی خان ایڈووکیٹ بھی کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے اظہار لاتعلقی کر چکے ہیں۔
ماہرین کے مطابق کالعدم کمیٹی کے کور ممبر انجم زمان کی طرف سے دیئے جانے والے پیغام سے شرپسند ٹولے کا انتشاری ایجنڈا کھل کر سامنے آگیا ہے۔ کور ممبر انجم زمان نے پاک فوج اور پاکستان کے خلاف بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے اتنشاری کمیٹی سے خود کو الگ کرلیا ہے۔