فلپائن میں اسکول میں فائرنگ، 3 افراد ہلاک 5 زخمی، دو ملزمان گرفتار
فلپائن میں ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس نے بتایا کہ دو مشتبہ افراد کو سان ہوزے نیشنل ہائی اسکول میں فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ٹاکلوبان سٹی پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ صبح تقریباً 9:00 بجے بارنگے سان ہوزے میں اسکول کے اندر پیش آیا۔ واقعے کے پیچھے حالات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
مقامی چیف پولیس نیولیتو گیٹیگن نے صحافیوں کو بتایا کہ مشتبہ افراد نے فائرنگ میں 38 کیلیبر اور 9 ایم ایم کا اسلحہ استعمال کیا۔
گیٹیگن نے کہا کہ ملزمان میں سے ایک نویں جماعت کے طالب علم کو واقعے کے فوراً بعد گرفتار کر لیا گیا جب کہ دوسرے نے بعد میں حکام کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔