بھارت کی عالمی ہزیمت مسلسل جاری ، امریکا نے بھارت کو پس پشت ڈال دیا 

امریکا اب بھارت اور اس کی  نام نہاد اسٹریٹجک پارٹنرشپ سے دور ہو رہا ہے

نام نہاد وشو گرو کے دعویداربھارت عالمی منظر نامے میں اپنی ساکھ کی تباہی کے بعد مکمل طور پر تنہا ہو چکا ہے۔

نام نہاد وشو گرو کے دعویداربھارت کو سفارتی محاذ پر مسلسل دھچکوں، عالمی سطح پر تنہائی اور تزویراتی غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔

امریکا نے بھارت کا جنوبی ایشیا ء میں سیکیورٹی کا بیڑہ اٹھانے اور نیٹ سیکیورٹی پرووائڈر بننے کا خواب چکنا چور کر دیا۔

بھارتی جریدہ فرسٹ پوسٹ کے مطابق انڈو پیسفک سے پیسفک تک ، بھارت کی عالمی تنہائی میں اضافہ ہوتا جا رہاہے۔ بھارت کی امید کہ امریکا مضبوط اتحادی ہو گا اچانک ختم ہوتی نظرآ رہی ہے۔

امریکی عہدیدارنائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاؤ نے کہا تھا کہ امریکہ بھارت کواس حد تک معاشی مواقع نہیں دینا چاہتا کہ مستقبل میں بھارت امریکی صنعت اورتجارت کیلئے بڑا حریف بن جائے۔

Load Next Story